عوام کی آوازقبائلی اضلاع

پاراچنار: وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیے کا حملہ، 9 افراد زخمی

وسطی کرم کے علاقے ذیمشت، کنڈالی، شمخی، اور اوٹ میں جنگلی بھیڑیے کے حملہ کے نتیجے میں ایک بچے سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ علی الصبح پیش آیا جب بھیڑیے نے ان دور دراز پہاڑی علاقوں میں مقامی افراد پر حملہ کیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button