خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش، موسم مزید سرد

پشاور شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔
پشاور میں بارش سے موسم میں سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، اور مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، تورغر، بٹگرام، ہری پور، صوابی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، ٹانک، ڈی آئی خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ اور پارا چنار میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔