خیبر پختونخواعوام کی آواز

دو سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا حکومت نے دو سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو سال سے زائد عرصہ تک تعینات ملازمین کی فہرستیں تیار کریں اور ان کے تبادلوں کے احکامات جاری کریں۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کے تبادلے کے لیے سیکرٹری انتظامی امور کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو تبادلوں کے عمل کو یقینی بنائے گی۔ یہ کمیٹی متعلقہ افسران کے تبادلوں کے حوالے سے فیصلہ کرے گی تاکہ سرکاری محکموں میں کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری کے احکامات کے بعد دو سال سے زائد عرصہ سے اہم اسامیوں پر تعینات ملازمین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ملازمین نے تبادلوں سے بچنے کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر عمل شروع کر دیا ہے۔ اس صورتحال میں محکمہ پی اینڈ ڈی، بلدیات، خزانہ، آبپاشی اور سی اینڈ ڈبلیو کے ملازمین نے ان احکامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ترقی و منصوبہ بندی اور سی اینڈ ڈبلیو جیسے اہم محکموں میں کئی ملازمین گزشتہ 12 سالوں سے تعینات ہیں، جن کے تبادلوں کا امکان بھی بہت جلد ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ صورتحال سرکاری ملازمین کے لیے ایک نیا چیلنج بن گئی ہے، جس پر وہ ردعمل دے رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button