عوام کی آوازقبائلی اضلاع

نگوٹل تور پل چیک پوسٹ سے کرم کے لیے قافلہ روانہ، سڑکوں کی بندش پر پاراچنار میں احتجاج جاری

ہنگو ٹل تور پل چیک پوسٹ سے ضلع کرم کے لیے 30 سے زائد چھوٹی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ ہوگیا، جس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق، قافلے میں 30 سے زائد چھوٹی گاڑیاں شامل ہیں اور مزید گاڑیاں روانہ کی جارہی ہیں۔ آج 100 سے زائد مال بردار گاڑیاں بھی روانہ کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ 17 فروری کو لوئر کرم میں قافلے پر حملے کے بعد قافلے کو روک دیا گیا تھا۔ تاجر برادری کے مطابق، حملے کے بعد اپر کرم میں کسی قسم کی ترسیل نہیں ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں بازار مکمل طور پر خالی ہوگئے ہیں اور عوام کو مشکل حالات کا سامنا ہے، یہاں تک کہ وہ سوکھی روٹی پر گزارہ کر رہے ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹل اور ہنگو میں رکی ہوئی گاڑیوں پر لاکھوں روپے کا خرچہ آرہا ہے، جو کئی مہینوں سے وہاں کھڑی ہیں۔

دوسری جانب، سڑکوں کی بندش اور حقوق کے مطالبے کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوچکا ہے۔ دھرنے کے منتظمین کے مطابق، عوام کی بڑی تعداد اس دھرنے میں شریک ہے اور احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مطالبات کی منظوری نہیں ہو جاتی۔

اپر کرم میں سڑکوں کی بندش اور فیول کی عدم دستیابی کے باعث تعلیمی ادارے بھی بند ہیں، جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button