جرائمخیبر پختونخواعوام کی آواز

بنوں: پیکا ایکٹ کے تحت تین افراد کے خلاف مقدمات درج

بنوں میں سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر تین افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ یہ مقدمات ییکا ایکٹ کے تحت ایس ایچ او تھانہ سٹی ظہیر خان کی مدعیت میں درج کیے گئے۔

ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی گئی ہے اور ان کی جان کو خطرے کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

مقدمات عصمت اللہ، محمد تاج اور سابق پولیس اہلکار جمشید خان کے خلاف درج کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پیکا ایکٹ کی منظوری کے بعد ملک بھر میں صحافی برادری نے اس قانون سازی کو آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیا تھا جبکہ پی ٹی آئی نے حکومت کی اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی کو بل کے حق میں حکومت کا ساتھ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

پیکا ایکٹ میں کی گئی نئی ترمیم کے مطابق، اس ایکٹ میں نئی شق سیکشن 26 (اے) کو شامل کیا گیا ہے، جس میں آن لائن جھوٹی معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سیکشن 26 (اے) میں ہے کہ ’جو کوئی جان بوجھ کر (فیک نیوز) پھیلاتا ہے جو عوام اور معاشرے میں ڈر، گھبراہٹ یا خرابی کا باعث بنے اس شخص کو 3 سال تک قید یا 20 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔‘

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button