صحتعوام کی آواز

لنڈی کوتل: نیشنل اینفلوینسرز اور یونیسف کا حفاظتی ٹیکوں کے فوائد کے حوالے سے آگاہی سیشن

ازلان آفريدی

نیشنل اینفلوینسرز نے یونیسف کے اشتراک سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو 12 جان لیوا بیماریوں سے حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے لنڈی کوتل خیبر کے مختلف ہائی اسکولوں اور حجروں میں آگاہی سیشن کے بعد سلطان خیل مارکیٹ میں آگاہی واک اور تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں نیشنل اینفلونسرز کے نمائندوں سمیت علماء، سماجی اور سیاسی کارکنان اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔

تقریب میں نیشنل انفلووینسر تنظیم کے نمائندوں نے علاقہ مکینوں کیساتھ حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت کے حوالے سے سیر بحث گفتگو کی گئی. علاقہ مکینوں نے مبینہ تنظیم کے نمائندوں، پولیو اور ٹیکہ جات کی ٹیموں کیساتھ مکمل تعاون اور اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کا عہد کیا. تقریب میں شعراء نے بھی پولیو اور ٹیکاجات کے حوالے سے کلام پیش کی۔

آگاہی واک اور سکولوں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرینِ صحت نے کہا کہ حفاظتی ٹیکے نہ صرف بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ ویکسینیشن کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں، کیونکہ یہ بچوں کی صحت کا بنیادی حق ہے۔

شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ حفاظتی ٹیکے لگوانے سے بچوں میں قوتِ مدافعت بڑھتی ہے، جو انہیں مہلک بیماریوں جیسے خسرہ، پولیو، ٹی بی، اور کالی کھانسی سے بچاتی ہے۔ اس موقع پر والدین کو ویکسینیشن کے شیڈول سے آگاہ کیا گیا اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ وقت پر اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔

مزید برآں، نیشنل اینفلونسرز کے نمائندوں نے بتایا کہ دنیا کے کئی ممالک میں حفاظتی ٹیکوں کی بدولت مہلک بیماریوں کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے، اور اگر پاکستان میں بھی والدین اور عوام مکمل تعاون کریں تو ہم بھی پولیو اور دیگر بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر مقامی علماء اور کمیونٹی لیڈرز نے بھی خطاب کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ ویکسینیشن کے حوالے سے پھیلائی جانے والی منفی افواہوں پر یقین نہ کریں، بلکہ مستند معلومات پر انحصار کریں اور اپنے بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں تقریب کے اختتام پر والدین نے یونیسف اور نیشنل انفلوئنسر تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں گے اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی اس حوالے سے آگاہ کریں گے تاکہ ہر بچہ ایک صحت مند اور محفوظ زندگی گزار سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button