جرائمعوام کی آواز

بنوں: دہشت گردوں کا چوکی فتح خیل پر حملہ، دو پولیس اہلکار جانبحق

احسان خٹک

رات گئے تھانہ منڈان کی حدود میں واقع چوکی فتح خیل پر نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کے نتیجے میں دو اہلکار، کانسٹیبل رحیم اللہ اور کانسٹیبل ضیاء اللہ، جانبحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ آج اقبال شہید پولیس لائن بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں آر پی او بنوں ریجن عمران شاہد، ڈی پی او بنوں، ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ پولیس افسران، شہداء کے اہلخانہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ بنوں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی، جبکہ قومی پرچم میں لپٹے جسد خاکی پر پھولوں کے ہار رکھے گئے۔

اس موقع پر آر پی او بنوں ریجن عمران شاہد کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے حوصلے بلند ہیں، اور دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمیں کمزور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے ملک و قوم کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی دہشت گردوں نے اسی چوکی کو نشانہ بنایا تھا، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے باعث حملہ آوروں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button