عوام کی آوازکھیل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی سیریز کے لئے پاکستان پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی۔ کیوی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، جبکہ کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی تاکہ سیریز کے لئے اپنی تیاری مکمل کر سکے۔

تین ملکی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سیریز میں پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم حصہ لے رہی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button