خیبر پختونخواصحت
خیبر پختونخوا: ائیر ایمبولینس منصوبہ تاحال شروع نہ کیا جا سکا
منصوبے کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں رقم مختص کی گئی تھی لیکن کرم تنازعہ کے دوران بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کو بطور ائیر ایمبولینس استعمال نہیں کیا جا سکا۔ ذرائع
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے اعلان کے باوجود ائیر ایمبولینس منصوبہ شروع نہ کیا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق محولہ بالا منصوبے کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں رقم مختص کی گئی تھی لیکن کرم تنازعہ کے دوران بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کو بطور ائیر ایمبولینس استعمال نہیں کیا جا سکا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کرم سے زخمیوں کو لانے اور لوگوں کو منتقل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرم: امدادی سامان کا دوسرا قافلہ آج روانہ کیا جائے گا
صوبائی سیکرٹری صحت کے مطابق ائیر ایمبولینس کی سمری وزیراعلیٰ کو بھیج دی گئی ہے، منصوبے پر 8 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور فنڈز ڈی جی ایوی ایشن کو فراہم کریں گے۔
سیکرٹری صحت نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے سمری کی منظوری ملتے ہی منصوبہ شروع کر دیا جائے گا۔