حج معاہدہ طے؛ رواں سال 179,210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے
پاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے، پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی، نرخ بھی کم ہوں گے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پا گیا؛ وزیر مذہبی امور چوہدری سالک اور سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق نے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے، پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی، نرخ بھی کم ہوں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی عرب نے دورانِ حج پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے، سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر حج پروگرام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عورت شوہر کے لیے طوائف بن جائے..!
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حج ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی۔
ترجمان کے مطابق عازمین کو مدینہ منورہ میں چار سے آٹھ دن کی مدت کے لیے اپنی رہائش کا انتخاب کرنے کی سہولت ہو گی، ہر عازم کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک بیگ ملے گا جس میں پاکستانی پرچم، شناخت کے لیے کیو آر کوڈ، اور متعلقہ معلومات درج ہوں گی۔