خیبر پختونخوالائف سٹائل

کرک: مسافر کوچ کے اوپر ٹرالر گرنے سے 12 مسافر جاں بحق 13 زخمی

حادثہ 22 وہیلر ٹرالر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے بعد کئی گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد مسافر فلائنگ کوچ کے اوپر آن گرا۔ ابتدائی معلومات

کرک: انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ کے اوپر ٹرالر گرنے سے 10 مسافر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر کرک شکیل جان مروت کے مطابق حادثہ امبیری قلعہ چوک میں پیش آیا جس کے نتیجے میں اب تک 10 مسافروں کو مردہ، جبکہ 15 افراد کو زخمی زخمی حالت میں نکالا جا چکا ہے: ریسکیو ٹیم موقع پر موجود، اور مزید لاشوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے، زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ درست نکلا، زخمیوں میں سے دو مزید جاں بحق جس کے بعد حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی بی لاعلاج نہیں پر احتیاط بہت ضروری ہے!

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ 22 وہیلر ٹرالر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے بعد کئی گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد مسافر فلائنگ کوچ کے اوپر آن گرا۔

انتظامیہ کے مطابق تمام ہسپتالوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے، اوور ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button