خیبر پختونخوالائف سٹائل
سوات: مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیرزمین گہرائی 225 کلومیٹر تھی۔
وادی سوات کے علاقے مینگورہ اور گردونواح میں دوسرے روز بھی مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیرزمین گہرائی 225 کلومیٹر تھی۔ اہل علاقہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کی وجہ سٓے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ؛ ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 65 ہو گئی
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات اور گرد ونواح میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گہرائی 165 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔