خیبر پختونخوالائف سٹائل

ایپکس کمیٹی اجلاس؛ کرم میں بنکرز، اسلحے کا رجحان مکمل ختم کرنے کا فیصلہ

امن کے قیام کے لئے تمام توانائیاں بروائے کار لائی جائیں گی؛ امن و امان کے لئے وفاقی حکومت بھی تعاون کرے (کیونکہ) امن کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ علی امین گنڈاپور

خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے ضلع کرم میں قائم بنکرز؛ اور اسلحے کا رجحان ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلی کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے مطابق علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ محسن نقوی، آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری سمیت عسکری حکام نے شرکت کی۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں آئی جی پولیس چیف سیکرٹری اور عسکری حکام نے امن ومان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ کمیٹی نے کرم میں قائم نجی بنکرز؛ اور اسلحے کا رجحان مکمل ختم کرنے کا فیصلہ کیا: "کرم میں امان و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے گرینڈ جرگے سے مسلسل ملاقاتیں جاری ہیں؛ گرینڈ جرگے کو بنکرز ختم کرنے کا کہا گیا۔”

یہ بھی پڑھیں: کرم میں تعلیمی ادارے بند؛ جرگے میں آج حتمی فیصلہ متوقع

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وایر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے لئے تمام توانائیاں بروائے کار لائی جائیں گی؛ امن و امان کے لئے وفاقی حکومت بھی تعاون کرے (کیونکہ) امن کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں امن و امان کے قیام کے لئے کوشاں ہے،، اور قیامِ امن کے لئے ہر سطح پر اقدامات کیے جائیں گے۔

پشاور: علی امین گنڈاپور اور محسن نقوی کی ملاقات

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں پورا سپورٹ کریں گے؛ کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں پائیدار امن کا قیام کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ شہداء ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہیں، اور ان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، سب مل کر دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button