انسداد پولیو مہم: حکومت کا انکاری والدین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
مہم کے دوران صوبہ بھر میں 60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور میں 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم جاری؛ حکومت نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سات روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے 42 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، اور اِن کی سکیورٹی کیلئے 54 ہزار پولیس اہلکار تعنیات کیے گئے ہیں۔
مہم کے دوران صوبہ بھر میں 60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور میں 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی سرد ہوائیں؛ پاک افغان سرحدی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیو مہم ملتوی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال صوبے میں پولیو کے 18 کیسز سامنے آئے ہیں: ڈیرہ اسماعیل خان سے 9، ٹانک سے 3، لکی مروت اور کوہاٹ سے 2، 2 کیسز جبکہ ضلع مہمند اور نوشہرہ سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔