افغانستان کی سرد ہوائیں؛ پاک افغان سرحدی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی رہے گی۔ محکمہ موسمیات
پڑوسی ملک افغانستان سے آنے والی سرد ہواؤں کے باعث پاک افغان سرحدی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی صورتحال برقرار، جبکہ پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں سرد ہواؤں نے نظام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شانگلہ: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ 2 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی
وادی زیارت، شیلا باغ، اور خواجہ عمران رینج میں درجہ حرارت منفی 10، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، توبہ اچکزئی، اور توبہ کاکڑی میں منفی 6، جبکہ سکردو منفی 7، اور گلگت اور استور میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں صفر، کوئٹہ 1، پشاور 2، مظفر آباد 4، لاہور، ملتان 5 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔