خیبر پختونخوا
لکی مروت میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
ساماناسک فارمیشن میں بیٹنی کنواں-2 او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے، مذکورہ دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اینڈ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹنی-2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق ولی بلاک ساما ناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، ساما ناسک فارمیشن سے یومیہ 2.14 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 74 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانچ برسوں میں 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈ بلاک؛ پختونخوا ٹاپ پر
ترجمان کے مطابق ساماناسک فارمیشن میں بیٹنی کنواں-2 او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے، مذکورہ دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔