قومی

پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل مہنگا کرنے کا فیصلہ

سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ایگزیکٹو کمیٹی اِن لینڈ فرائٹ ایکولائزیشن مارجن (/ٓئی ایف ای ایم/IFEM) کا اجلاس میں کیا گیا۔

سپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ایگزیکٹو کمیٹی اِن لینڈ فرائٹ ایکولائزیشن مارجن (/ٓئی ایف ای ایم/IFEM) کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل ڈھائی روپے مہنگا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

جیو نیوز پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق اس کا اثر ای ایسکرو (ESCROW) اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا جو ریفائنریوں کے اپ گریڈ منصوبوں کے لیے استعمال ہو گا، یہ ایک عارضی انتظام ہو گا اور آئندہ بجٹ تک جاری رہے گا۔

ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں اوگرا (OGRA) کو آئی ایف ای ایم میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لینے اور پیٹرولیم ڈویژن کو خلاصہ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی جو ای سی سی (ECC) کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی: پاکستان کا عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ

تاہم مارکیٹ کا 48 فیصد حصہ رکھنے والا پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو/PARCO) آئی ایف ای ایم میں اضافے کے خلاف ہے اور اسے عارضی انتظام قرار دیتا ہے۔

اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی گئی کہ مقامی ریفائنریوں کے 5 سے 6 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبوں کو شروع کرنے کے لیے ایک ہفتے کے اندر قابل عمل منصوبہ پیش کرے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button