ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی مغربی لہر پورے پاکستان میں بارش، برف باری اور اسموگ کا سبب بنے گی۔
نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی مغربی لہر پورے پاکستان میں بارش، برف باری اور اسموگ کا سبب بنے گی۔
این ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق نئی مغربی لہر آج سے ملک کے مغربی حصوں پر اثرانداز ہو گی جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: وہ واقعہ جس نے پشتونوں کے کامیاب کاروباری ہونے کا راز فاش کر دیا
ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری، جبکہ خطہ پوٹھوہار اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری بھی ہو سکتی ہے۔
دریں اثنا صبح و رات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا تاہم سموگ اور دھند برقرار رہنے کا امکان ہے۔ الرٹ میں مقامی حکام اور عوام کو چوکس رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ، جبکہ ڈرائیورز حضرات کو دوراِن سفر احتیاط برتنے کی تلقین کی گئی ہے۔