سانحہ کرم کا ایک اور زخمی جاں بحق؛ اموات کی کُل تعداد 88 ہو گئی
خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر سیف کے متحارب قبائل کے درمیان سیزفائر کے اعلان، اور دعوے، کے باوجود کرم ضلع کے مختلف علاقوں میں جاری تازہ جھڑپوں میں مزید 2 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔
کُرم: پشاور پاراچنار مین شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کے کانوائے پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے ساتھ ہی واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 50، جبکہ پرتشدد مظاہروں اور جھڑپوں میں ہونے والی اموات کے ساتھ کل تعداد 88 ہو گئی۔
خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر سیف کے متحارب قبائل کے درمیان سیزفائر کے اعلان، اور دعوے، کے باوجود کرم ضلع کے مختلف علاقوں میں جاری تازہ جھڑپوں میں مزید 2 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔
5 روز کے دوران مختلف واقعات میں مجموعی طور پر اب تک 88 افراد جاں بحق اور 111 زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران چھ اہلکار جاں بحق؛ موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات کے ساتھ فوج طلب
خیال رہے کہ جمعرات، 21 نومبر، کی صبح پاراچنار سے پشاور اور پشاور سے پاراچنار کے لیے 200 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے روانہ ہوا تھا۔ مسافر گاڑیوں کے اوچت، اور مندوری چارخیل نامی مقامات پر پہنچتے ہی مسلح افراد نے گاڑیوں پر اندھادھند فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں خواتین اور کمسن بچوٓں سمیت 45 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے تھے۔