خیبر پختونخوا

پشاور: فضائی آلودگی ناپنے والا سسٹم گزشتہ 10 سال سے غیرفعال

2007 میں جاپان کی جانب سے تحفے میں دیا گیا ائیر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم ای پی اے کی عمارت پر نصب ہے اور گزشتہ 10 سال سے تکنیکی خرابی کے باعث غیرفعال ہے۔

پشاور میں فضائی آلودگی ناپنے والا سسٹم گزشتہ 10 سال سے غیرفعال ہے۔

جیو نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سموگ اور فضائی آلودگی سنگین صورتحال اختیار کر چکی تاہم پشاور میں فضائی آلودگی ناپنے والا سسٹم گزشتہ 10 سالوں سے غیرفعال ہے۔

2007 میں جاپان کی جانب سے تحفے میں دیا گیا ائیر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم ای پی اے کی عمارت پر نصب ہے اور گزشتہ 10 سال سے تکنیکی خرابی کے باعث غیرفعال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: اس بار مطالبات کی منظوری تک واپسی نہیں ہو گی۔ علی امین گنڈاپور

ڈی جی تحفظ ماحولیات سمیع اللہ کے مطابق سسٹم ٹھیک کرانے کے لیے وفاقی حکومت سے مدد مانگی ہے جب کہ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، اور ڈی جی ای پی اے پنجاب سے بھی سسٹم ٹھیک کرانے کے لیے تکنیکی مدد مانگی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ائیر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم ٹھیک کرانے کے لیے صوبائی حکومت سے فنڈز نہیں ملے لہٰذا ادارے کے وسائل سے ہی سسٹم کی مرمت کریں گے جس پر تقریباً ایک کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button