سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں مارکیٹ کے مطابق اضافے کی سفارش، مراسلہ کابینہ کو ارسال
وزارت ہاؤسنگ نے ملک بھر میں سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں مارکیٹ کے حساب سے اضافہ کیلئے سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔ مارکیٹ سروے کے مطابق کرایوں میں 110 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جس کی روشنی میں وزارت نے ملازمین کیلئے بھی اضافہ تجویز کیا ہے۔
وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے افسران اور عملے کے لئے سرکار دفاتر اور گھروں کا بندوبست کرے۔ مذکورہ ڈویژن ہی سرکاری ملازمین کیلئے رہائشی مکانات کی منظوری کا بھی ذمہ دار ہے۔
چھ مخصوص شہروں یعنی اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں مرکز سے اختیار منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی وزارت کے لئے ہے کہ وہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے ملازمین کیلئے رہائشی مکانات کے نرخ کا تعین کرے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں اسٹیٹ آفس، اسلام آباد نے مختلف شہروں کے مختلف علاقوں میں رہائشی عمارتوں کے کرائے کا اندازہ لگانے کے لئے مارکیٹ سروے کیا ہے اور سروے کے مطابق، مارکیٹ کے کرائے میں 73 سے لیکر 110 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، اس ریٹ میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کیلئے مکانات کے کرائے کی مد میں اضافے کی سمری کابینہ کو ارسال کی گئی ہے جس پر وزارت خزانہ کی رائے درکار ہے۔