خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن کا شہریوں کے لئے ایوارڈ تقریب کا انعقاد

خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن نے معلومات تک رسائی کے قانون کے مؤثر نفاذ اور عوامی مفاد کے فروغ کے لیے شہریوں کے لئے ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا۔ کمیشن نے یہ تقریب غیر سرکاری تنظیموں سی پی ڈی آئی اور سی جی پی اے کے اشتراک سے "کامیابیوں کی عکاسی اور مستقبل کی تشکیل” کے عنوان سے پشاور میں منعقد کی۔

تقریب میں آر ٹی آئی کمیشن کی چیف کمشنر مسز فرح حامد خان، سابق کمشنرز، آر ٹی ایس کمیشن کے کمشنر، مختلف سرکاری اداروں کے پبلک انفارمیشن آفیسرز، صحافی اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس مشاورتی سیشن کا مقصد معلومات تک رسائی کے قانون کے نفاذ سے متعلق شکایات اور تجاویز کا حصول تھا۔

تقریب میں بہترین جرنلسٹ، بہترین سرکاری آفیسر، اور بہترین شہری کی کیٹیگریز میں ایوارڈز دیئے گئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالقیوم خان (محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)، صحافی مسرت اللہ جان، اور ہنگو کے شہری احمد الیاس کو مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز ملے۔

مسز فرح حامد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اداروں میں موجود معلومات کے اصل مالک عوام ہیں، اور اس قانون کے ذریعے عوام اداروں کی شفافیت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مشاورتی اجلاس کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے مزید بہتری کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button