خیبر پختونخواعوام کی آواز

پاراچنار، آمدورفت دسویں روز بھی بند، قبائیل سراپا احتجاج

ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میں روڈ کی بندش کی وجہ سے لاکھوں افراد محصور ہو گئے ہیں۔ دو ہفتوں سے پاراچنار اور پشاور کے درمیان اہم شاہراہ بند ہونے کے خلاف مقامی قبائیل نے مختلف علاقوں میں دھرنے شروع کر دیئے ہیں۔

طوری بنگش قبائل کے رہنما جلال بنگش اور علامہ تجمل حسین نے کہا ہے کہ سڑک بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس صورتحال کے باعث اشیائے خوردونوش، تیل، اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ تمام کاروباری ادارے اور تعلیمی ادارے بھی احتجاجاً بند کر دیئے گئے ہیں۔

سماجی رہنما میر افضل خان نے انتباہ کیا ہے کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے بیرون ملک جانے والے محنت کشوں کے ویزے اور ٹکٹس متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ اگر آمدورفت کے راستے فوری طور پر نہ کھولے گئے تو ایک بڑا انسانی المیہ پیش آ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کی وجہ سے لوگ علاج نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 12 اکتوبر کو کانوائے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ سڑک بند کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button