خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبر پختونخوا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں گزشتہ 14 سالوں کے دوران 4 کھرب 99 ارب روپے ملے۔

انور زیب

خیبر پختونخوا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں گزشتہ 14 سالوں کے دوران 4 کھرب 99 ارب روپے ملے ہیں۔

یہ تفصیلات خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کی گئی جو کہ این ایف سی ایوارڈ کے 1 فیصد وار آن ٹیرر فنڈ کی رپورٹ میں سامنے آئیں۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں 2010 سے مارچ 2024 تک کی وار آن ٹیرر فنڈ کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق مالی سال 2011-2010 میں وفاقی حکومت سے صوبے کو 14 ارب 55 کروڑ روپے موصول ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-2022 میں خیبر پختونخوا کو سب سے زیادہ 70 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ روپے موصول ہوئے، جبکہ مالی سال 2023-24 میں مارچ تک 56 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔

Show More
Back to top button