خیبر پختونخواعوام کی آواز

سوات: صدیوں قدیم بزیرہ سٹی کے مختلف ادوار کی باقیات دریافت

شہزادہ فہد

سوات کے علاقے بریکوٹ میں صدیوں قدیم بزیرہ سٹی کے مختلف ادوار کی باقیات دریافت کرلی گئیں ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ آرکیالوجی عبدالصمد کے مطابق چالیس فٹ زیر زمین کھدائی کے دوران مختلف تہذیبوں کے آثار ملے ہیں۔

 

ان کا کہنا ہے کہ کھدائی میں بدھ مت، ہندو ازم، آتش پرست اور اسلامی دور، کشان سلطنت ،سیتین پارتین ،انڈو گریک، موریہ دور کے آثار ملے ہیں۔ عبدالصمد کے مطابق چوتھی صدی عیسوی میں زلزلے کے بعد بزیرہ سٹی کے رہائشی شہر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

 

 

بزیرہ شہر میں کھدائی کے دوران دریافت باقیات ساڑھے تین ہزار سال پرانی ہیں۔شہر میں بدھ ازم سے قبل ایک قدیم عبادت گاہ دریافت ہوچکی ہے۔ قدیم شہر میں پرانے دور کے سکے، برتن، مٹی کے کھلونے، مورتیاں بھی دریافت ہوچکی ہیں۔ 1960 سے اٹالین آرکیالوجسٹ کے اشتراک سائٹ کی کھدائی کی جارہی ہے۔ آرکیالوجیل سائٹ کی چالیس فٹ تک کھدائی ہوچکی ہے۔

 

گورگھٹری کے بعد بزیرہ سٹی زیر زمین کھدائی کر کے دریافت ہونے والی یہ دوسری بڑی سائٹ ہے جس میں چالیس
فٹ تک کھدائی کی جاچکی ہے جو کہ تقریبا چھتیس سو سال قدیم ہے۔

یاد رہے کہ بزیرہ شہر وہ پہلا شہر تھا، جو الیکزینڈر دی گریڈ نے سوات داخلے پر فتح کیا تھا۔ دریافت ہونے والا شہر ایک کلومیٹر پر محیط ہے۔ بزیدہ سٹی میں پہاڑ اور خوبصورت قلعہ موجود تھا۔ بارشوں سے بچاؤ کے لئے کھدائی والے مقام پر گورگھٹری طرز پر شیڈ لگایا گیا ہے۔

Show More

Shahzada Fahad

پشاور میں نیوز چینل کے ساتھ صحافت کرتے ہیں، وہ کرائمز ،کورٹس اور کلچر کے علاوہ خواتین کے مسائل اور ماحولیاتی تبدیلی پر کام کرتے ہیں۔
Back to top button