بلوچستان: مزدوروں کو تحفظ ملنے تک کام بند رہے گا، کان کن مظاہرین
بلوچستان کے ضلع دکی میں 21 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کے بعد مختلف کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے کام بند کر دیا ہے۔
یہ کان کن دکی میں کوئلہ کانوں پر فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں 21 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نے احتجاجاً کوئلہ کانوں میں کام کرنا بند کر دیا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ ان سب کان کنوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور جب تک انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔
کان کنوں نے کہا کہ ہماری لیبر کو تحفظ دیا جائے اور جب تک ہمارے لیبر کو تحفظ نہیں دیا جاتا ہم انہیں کام کرنے نہیں دیں گے۔ تاہم بلوچستان حکومت نے ایک اور سانحہ کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کی کوئلہ کانوں پر فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل دکی، مچ اور دیگر علاقوں میں کان کنوں کو نشانہ بنایا گیا گیا ہے۔