خیبر پختونخواعوام کی آواز
کے پی حکومت کو صوابدیدی فنڈز کے استعمال سے روک دیا گیا، پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ جاری
پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کو صوابدیدی فنڈز کے استعمال سے روک دیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا.
پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا حکومت کو صوابدیدی فنڈز کے استعمال سے روک دیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صوابدیدی فنڈز کو سالانہ ترقیاتی پلان میں شامل کیا گیا ہے اور سپریم کورٹ نے بلاک ایلوکیشن فنڈز کے استعمال کو مسترد کیا تھا۔
عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے اے ڈی پی پالیسی میں ترمیم کی ہے جبکہ عدالت نے صوبائی حکومت سے 9 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔