عوام کی آوازقومی

اسلام آباد میں پاک فوج کے دستے تعینات، خیبر پختونخوا سے بھی دستے پہنچ گئے

گزشتہ روز پاکستان کی وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس کے تحت، پاک فوج کے دستے اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے مکمل طور پر متعین ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، یہ اقدام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ پاک فوج کا گشت شروع ہو چکا ہے، جس کا مقصد علاقے میں سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ ہم نے 5 اکتوبر سے پاک فوج اور پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کرنا ہے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے جلسے اور سیکیورٹی کے پیش نظر اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں موبائیل سروس جزوی طور پر بند کی گئی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button