خیبر پختونخواعوام کی آواز

پشاور ہائیکورٹ کا ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی عدالتوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے کا فیصلہ

پشاور ہائیکورٹ نے سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے باعث ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی تمام عدالتوں کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، تمام جوڈیشل افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈی آئی خان میں کام شروع کریں۔ یہ فیصلہ ٹانک اور وزیرستان میں ججز پر حملوں اور دیگر دہشت گردی کے واقعات کے بعد چیف جسٹس اور سینئر ججز کی منظوری سے کیا گیا۔

حکام کے مطابق، سیکیورٹی کی بہتری تک یہ عدالتیں ڈیرہ اسماعیل خان میں کام کریں گی، اور تمام مقدمات وہاں سنے جائیں گے۔ متعلقہ اضلاع کے جوڈیشل افسران کی سیکیورٹی کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے تمام متعلقہ عدالتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے، اور ہائیکورٹ نے واضح کیا کہ ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں اس وقت امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں۔ عدالتوں کی دوبارہ منتقلی سیکیورٹی صورتحال کی بہتری سے مشروط ہوگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button