خیبر پختونخواعوام کی آواز

پشاور: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 20 نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام

پشاور میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 20 نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا، جہاں مہمانوں کے لیے دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے آسان نکاح پراجیکٹ کے تحت اب تک 717 نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد کر چکی ہیں۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ ہر جوڑے کو ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے مالیت کی ضروری گھریلو اشیاء بھی فراہم کی گئیں، جن میں ڈبل بیڈ، واشنگ مشین، بیڈسٹینڈ، پنکھا، ڈریسنگ ٹیبل، سلائی مشین، استری اور دیگر 60 اشیاء شامل ہیں۔

تقریب کے اختتام پر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے 20 جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button