عوام کی آوازقبائلی اضلاع

پاراچنار: پاک افغان خرلاچی بارڈر نو روز بعد تجارت کے لیے کھول دیا گیا

خرلاچی بارڈر، جو 21 ستمبر کو قبائل کے مابین جھڑپوں کے باعث بند کر دیا گیا تھا، آج نو روز بعد ہر قسم کی تجارت اور آمد و رفت کے لیے دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔

بارڈر حکام کے مطابق، بندش کے دوران متعدد گاڑیاں، جو سامان سے لدی ہوئی تھیں، اپنی منزل کی طرف روانہ ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ جھڑپوں کے نتیجے میں پاک افغان سرحد اور اہم تجارتی راستے بند ہو گئے تھے، جس کے باعث کئی دنوں تک تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں۔

ذرائع کے مطابق، ان جھڑپوں میں دونوں فریقوں کے 50 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 120 افراد زخمی ہوئے تھے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button