خیبر پختونخواعوام کی آواز

خیبر پختونخوا اور امریکی حکومت کی شراکت داری سے منعقد کردہ اسپورٹس گالا اختتام پزیر

امریکی قونصل جنرل شینٹ مور نے خیبر پختونخوا اور امریکی قونصلیٹ کی شراکت داری سے منعقد کردہ اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، جہاں "ضم اضلاع میں زمین کی رجسٹریشن” کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔

یہ اسپورٹس گالا، جو کہ امریکہ کی بین الاقوامی ترقی کی ایجنسی (USAID) کی مدد سے منعقد کیا گیا، جس میں مقامی رہنماؤں، کمیونٹی کے افراد اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں ضم اضلاع کی ترقی اور زمین کی رجسٹریشن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

قونصل جنرل شینٹ مور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا، "یہ اسپورٹس گالا صرف مقابلہ نہیں ہے۔ یہ ایک احساسِ تعلق، اتحاد، اور امید کی روشنی ہے۔ ضم اضلاع کی عوام، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے، امید ہی ترقی کی بنیاد ہے اور بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے بنیاد فراہم کرتی ہے۔”

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ، بیرسٹر محمد علی سیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "آج کے نوجوانوں کی توانائی، عزم، اور لچک ہمیں یقین دلاتی ہے کہ اس علاقے کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ یہ نوجوان ہی مستقبل کے رہنما، موجد، اور تبدیلی کے علمبردار ہیں۔”

USAID کی یہ سرگرمیاں ضم اضلاع میں زمین کی رجسٹریشن کے عمل کو قائم کرنے میں خیبر پختونخوا حکومت کو سہولت فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، جس سے زمین کے مالکان کو اپنے حقوق محفوظ کرنے اور سرمایہ کاری کے لیے زمین کو بطور ضمانت استعمال کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ یہ اقدامات ضم اضلاع میں اقتصادی ترقی کی راہ کو کھولنے اور زراعت، سیاحت، اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اہم ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button