خیبر پختونخواعوام کی آواز

کل سے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی

محمکہ موسمیات نے بروز جمعرات 26 ستمبر سے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک اسلام آباد،پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہونے کا عندیہ دیا ہے، جس کے باعث رابط سڑکوں کو نقصان یا بندش کا سامنا ہو سکتا ہے۔

تاہم خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں 26 ستمبر سے 28 ستمبر تک وقفے وقفے بارشیں متوقع ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button