سیاستعوام کی آواز
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کےجج طاہرعباس سپرا نےسماعت کی۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے واثق قیوم عباسی، عامرمحمود کیانی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہے۔
عدالت نےعمر تنویر بٹ کو غیرحاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔ راجا خرم شہزاد نواز اور راجہ ماجد اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔