صحتعوام کی آواز
ضلع مہمند میں پانچ سال بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ
خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے یونین کونسل سندوخیل سے 2024 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ محکمہ صحت مہمند کے مطابق یہ کیس 2019 کے بعد اس علاقے میں پہلی بار سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، 9 ماہ کی بچی حسنہ دختر برکت شاہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ صحت حکام نے وائرس کی وجوہات اور نوعیت کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور جلد ہی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔