جرائمعوام کی آواز

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، 12 خوارج ہلاک،آئی ایس پی آر

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں 12 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے چھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کے 6 بہادر جوان شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے 2 واقعات ہوئے ہیں۔

19 ستمبر کو پاک افغان سرحد پر 7 دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی، جو پاکستان میں دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ان دہشت گردوں کا پتا لگایا اور انہیں مؤثر انداز میں گھیر کر ساتوں خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں پیش آیا، جہاں خوارجی دہشت گردوں کےگروپ نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مقابلہ کرتے ہوئے 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا اور علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button