لنڈی کوتل میں کھیل کے میدان اور کھلاڑی حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہیں، خیبر سپورٹس کلب
‘ خیبر لنڈیکوتل کی مٹی کھیل اور کھلاڑیوں کے حوالے سے بہت زرخیز ہے نیشنل انٹرنیشنل کھلاڑی پیدا کئے ہیں، موجودہ وقت میں لنڈیکوتل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی مختلف ڈیپارٹمنٹس میں کھیل رہے ہیں۔ سپورٹس کمپلیکس کا پی سی ون تیار ہو گیا تھا عین وقت پر مختلف مسائل پیدا کرکے تعمیر نہیں کیا گیا جبکہ ہائی سکول گراونڈ کے لئے لائٹس گراس اور ٹیوب ویل کی منظوری ہونے کے باوجود نہیں لگائے گئے ‘، ان خیالات کا اظہار لنڈیکوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں میٹ دی پریس پروگرام میں خیبر سپورٹس کلب کے جنرل سیکرٹری کلیم اللہ شینواری کھلاڑیوں میں عادل. سجاد. بلال آفریدی. آمان اللہ. حکمت اللہ. اسد اور منظور نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل میں تمام کھیلوں کے ٹیلنٹ موجود ہیں اور وہ مختلف ڈیپارٹمنٹس میں کھیل رہے ہیں۔ ہر سال ملک کو مختلف کھیلوں کے لئے نیا ٹیلنٹ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف بہانے بناکر کمپلیکس تعمیر نہیں کر رہی اور منظور شدہ فنڈز کا بھی پتہ نہیں چلا جبکہ ہائی سکول گراونڈ اور کونج گراونڈ میں جان بوجھ کر تعمیراتی کام نہیں کر رہے ہیں، دونوں گراونڈز کو ٹورنامنٹ کے دوران ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل لنڈیکوتل میں دو گراونڈز ہیں، جو کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران ہزاروں کی تعداد میں تماشائی گراونڈ میں آتے ہیں جبکہ بطور مہمان خصوصی حکومت کے اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات بھی شرکت کرتے ہیں اور محکمہ سپورٹس کے اعلیٰ آفیسرز کو دعوت دے کر آتے ہیں وہ خود گراونڈ کی حالت دیکھ کر اور ساتھ ہزاروں تماشائیوں کی محبت دیکھ کر اعلانات تو کرتے ہیں لیکن پھر کچھ بھی نہیں ہوتا بلکہ یہاں سے منتخب نمائندوں نے سپورٹس اور کھلاڑیوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔
ٹیلنڈڈ کھلاڑیوں نے بتایا کہ غربت کی وجہ سے وہ آگے نہیں جا سکتے، ہر سال بیس ٹیلنڈڈ کھلاڑی ضائع ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے کئی بار ڈی جی سپورٹس ایم این اے ایم پی ایز کو درخواستیں دی کہ سپورٹس کمپلیکس اور گراونڈز کے لئے منظور شدہ فنڈز لانے کے لئے کردار ادا کریں لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔
کھلاڑیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ایسے اضلاع بھی ہے کہ وہاں پورے ضلع میں دو یا تین ٹیلنڈڈ کھلاڑی نہیں ہوتے لیکن حکومت اور محکمہ سپورٹس نے وہاں پر گراونڈز کے سپورٹس کملیکس تعمیر کئے لیکن لنڈیکوتل کی عوام کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت رکھتی ہیں لیکن پھر بھی گراونڈز اور سپورٹس کملیکس تعمیر نہیں کیئے گئے۔
آرگنائزر اور کھلاڑیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لنڈیکوتل گراونڈز کے لئے فوری طور پر گراس لائٹس اور پانی کا بندوبست کرے اور محکمہ سپورٹس غریب ٹیلنڈڈ کھلاڑیوں کو سپورٹ کرے تاکہ وہ آگے جا کر ملک وقوم کا نام روشن کریں۔