خیبر پختونخواعوام کی آواز
بنوں، سب ڈویژن پولیس کی آسامیوں میں کمی کے خلاف امیدواروں کا احتجاج
بنوں میں سب ڈویژن پولیس کی آسامیوں میں کمی کے خلاف امیدواروں کا احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین نے ٹاؤن چوک پر روڈ بند کر دیا، جس سے آمد و رفت متاثر ہو گئی ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پہلے 152 سیٹیں موجود تھیں، جنہیں کم کرکے صرف 14 کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اشتہار میں ان سیٹوں کے لئے درخواستیں جمع کرنے کے لئے پیسے بھی جمع کرائے گئے تھے۔
ایک امیدوار نے کہا، "ہم غریب لوگ ہیں اور ہمیں اپنا حق دیا جائے۔ ہمیں سیٹوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی ملازمت کے خواب کو حقیقت بنا سکیں۔”
احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔