خیبر پختونخواعوام کی آواز
ٹیکس چوری اور فراڈ میں ملوث افراد کی اطلاع دیں اور انعام حاصل کریں
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ٹیکس چوری اور فراڈ میں ملوث افراد کی اطلاع دینے والوں کے لیے انعامی اسکیم کا اعلان کیا۔
مزمل اسلم نے اس بات کا یقین دلایا کہ اطلاع دینے والوں کے نام مکمل طور پر خفیہ رکھے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس انعامی نظام کے لیے قانونی تحفظ فراہم کرنے کے ضوابط آخری مراحل میں ہیں، جن کا مقصد عوام کو ٹیکس چوری اور دھوکہ دہی کے خلاف آواز اٹھانے کی ترغیب دینا ہے۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ شہریوں کی مدد سے ٹیکس چوری اور دھوکہ دہی کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات جلد ہی نافذ کیے جائیں گے۔