خیبر پختونخواعوام کی آواز

بنوں: پولیس اہلکار کے قتل کے خلاف پولیس کا احتجاج، پولیس لائن چوک ٹریفک کے لیے بند

بنوں میں پولیس اہلکار نور عالم خان کے قتل کے خلاف پولیس اہلکاروں کا احتجاج۔ احتجاج کے دوران پولیس لائن چوک کو چاروں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

احتجاج کے دوران پولیس کے اعلیٰ افسران، بشمول ڈی پی او، ایس پی اور ڈی ایس پیز، مذاکرات کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔ افسران نے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے اور ایک گھنٹے کا وقت دینے کی درخواست کی۔

احتجاج میں تاجر برادری اور عام شہری بھی شامل ہو گئے، جنہوں نے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر مسائل کے خلاف آواز اٹھائی۔ مظاہرین نے واضح کیا کہ اگر مزید کوئی اہلکار قتل ہوتا ہے تو حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا واحد مطالبہ قاتلوں کی گرفتاری ہے، چاہے وہ زندہ ہوں یا مردہ۔ پولیس نے مطالبہ کیا کہ ان کے اہلکاروں کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button