خیبر پختونخواعوام کی آواز

پشاور، لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا، عوام کا شدید احتجاج

پشاور میں لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے. تاہم لوڈشیڈنگ میں بجلی کی سو فیصد ریکوری والے علاقے بھی شامل کردیئے گئے ہیں جو کہ عوام کی سمجھ سے بالا تر ہے ، چارسدہ روڈ پر واقع شاہی باغ سب ڈویژن کے علاقہ کشو ر آباد اور عامر ایوب کالونی میں بجلی بلز کی ریکوری سو فیصد ہونے کے بعد علاقہ میں بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

جس کے خلاف علاقہ مکینوں نے گزشتہ روز چارسدہ روڈ کو بلاک کرکے احتجاجی مظاہر ہ کرکے چارسدہ ورڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز پشاور کے علاقے صدر اور نوتھیہ میں بھی لوڈشیڈنگ سے پریشان حال عوام نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔  احتجاج کرتی عوام کا کہنا تھا کہ نارواں لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی وجہ سے عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button