خیبر پختونخواعوام کی آواز

کے پی اسمبلی نے قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی سمیت 11 قائمہ کمیٹیاں تشکیل دے دی

خیبرپختونخوا اسمبلی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور 11 دیگر قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی قیادت اسپیکر صوبائی اسمبلی کریں گے، جبکہ قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کی چیئرپرسن ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی ہوں گی۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے قانون اصلاحات و ماتحت قانون سازی کی قیادت سپیکر بابر سلیم سواتی کریں گے۔ اسی طرح، قائمہ کمیٹی برائے ہاؤس اینڈ لائبریری میں ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی ایکس آفیشیو ممبر ہوں گی۔

قائمہ کمیٹی برائے ذراعت کی چیئرپرسن ایم پی اے محمد عبدالسلام ہوں گے، جبکہ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی قیادت مشتاق احمد غنی کریں گے۔ قائمہ کمیٹی برائے اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز اور لائبریریز کے چیئرمین ایم پی اے محمد انور خان ہوں گے۔

مزید برآں، قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات کی قیادت ایم پی اے محمد عارف کریں گے۔ قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین مشتاق احمد غنی ہوں گے، اور قائمہ کمیٹی برائے ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز کی قیادت طارق سعید کریں گے۔

قائمہ کمیٹی برائے محکمہ آبپاشی کے چیئرمین طفیل انجم ہوں گے، جبکہ قائمہ کمیٹی برائے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی قیادت ریاض خان کریں گے۔ ان تبدیلیوں کا مقصد صوبائی اسمبلی کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button