جرائمخیبر پختونخوا

سگو اور ٹانک روڈ سے اغوا شدہ نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈز اور ایف سی اہلکار بازیاب

درابن روڈ سگو میں اور ٹانک روڈ سے اغوا کیے جانے والے نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈز اور ایف سی اہلکاروں کو اغوا کاروں سے امن جرگہ نے بازیاب کروا لیا گیا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چار سیکیورٹی گارڈز کو 9 جولائی کے روز کیش وین لوٹنے کے بعد نامعلوم مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے تھے، جن کے لواحقین نے گزشتہ روز وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کر کے مغویوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ان کو بازیاب کروا لیا گیا۔

دوسری جانب ٹانک روڈ سے دو ہفتے قبل اغوا کیے گئے تین ایف سی اہلکاروں کو بھی بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button