اپر دیر کے علاقے پاتراک میں تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق
اپر دیر کے علاقے پاتراک میں گزشتہ شب شدید بارشوں کے باعث ولی محمد نامی شخص کے گھر پر بھاری پتھر اور مٹی کا تودہ گر گیا، جس سے مکان کی چھت گرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے بارہ افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو آپریشن میں مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کو رات کی تاریکی اور شدید بارشوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، درجنوں مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے مل کر ملبے کو ہٹا کر تمام لاشیں نکال لی۔ علی الصبح سات بجے کے قریب، تین خواتین، دو مرد اور سات بچوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔
جاں بحق ہونے والے افراد میں زوجہ نوشاد، سمیہ دختر نوشا، یمن بی بی دختر نوشاد، طیب ولد نوشاد،عمیر احمد ولد نوشاد، زوجہ خان بادشاہ، تقویب بی بی بنت خان بادشاہ، سعد ولد خان بادشاہ، زوہان ولد خان بادشاہ، زوجہ ولی رحمان، دعا دختر ولی رحمان، ناصرولد ولی محمد شامل ہیں