جرائمعوام کی آواز

بنوں، بکا خیل سے ایس این جی پی ایل کے تین ملازمین اغواء

احسان اللہ خٹک

بنوں کے علاقے بکا خیل سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ایس این جی پی ایل کے تین ملازمین کو گاڑی سمیت اغواء کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، ملازمین گذشتہ روز گاڑی میں ڈیزل لوڈ کرکے لے جا رہے تھے کہ انہیں نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کر لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اغواء کاروں نے مغویان کی ایک مختصر ویڈیو بھی بنائی ہے، جس میں وہ اپنی رہائی کے لیے اغواء کاروں کے مطالبات پورے کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں یہ بھی سننے کو ملتا ہے کہ مغویان اپنے اہل خانہ اور متعلقہ حکام سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔

مغوی ملازمین کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کا تعلق پنجاب سے ہے، اور وہ بکا خیل میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم کا حصہ تھے۔ مغوی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انکے جو مطالبات ہے وہ پورے کرکے ہمیں رہائی دلا دیں۔

Show More

Ehsan ullah khattak

احسان اللہ خٹک کا تعلق بنوں ڈیرہ اسماعیل خان سے ہیں اور پچھلے 21 سالوں سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ وہ مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ منسلک ہیں۔
Back to top button