خیبر پختونخواعوام کی آواز
خیبرپختونخوا میں پہلے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سنٹر کے قیام کا اعلان
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں پہلے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سنٹر کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان گورنر ہاؤس میں دنیا کے پہلے ڈیجیٹل سینیٹر، سینیٹر میاں عتیق سے ملاقات کے بعد کیا۔
ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے صوبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں جدید رجحانات اور ان کی افادیت پر تفصیلی گفتگو کی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ یہ سنٹر گورنر ہاؤس پشاور میں قائم کیا جائے گا، اور یہ صوبے میں وویمن امپاورمنٹ اور یوتھ انگیجنٹ کے مشن میں اہم کردار ادا کرے گا۔
گورنر کنڈی نے مزید کہا کہ سنٹر کو صوبے کی مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ منسلک کرنا ایک اہم قدم ہو گا، جس سے تعلیمی اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا اور نئی نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔