خیبر پختونخواعوام کی آواز

 وادی کیلاش میں اچھاؤ (اچھل) فیسٹیول رنگارنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کی وادی کیلاش میں ہر سال منایا جانے والا اچھاؤ (اچھل) فیسٹیول آج رنگارنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ یہ تہوار 20 اگست سے 23 اگست تک جاری رہا۔

اچھاؤ تہوار کا مقصد موسم گرما کی فصلوں اور پھلوں کی کٹائی کے لیے خوشیوں اور اچھے شگون کی دعا کرنا ہے۔ کیلاشی برادری نے اس دوران مختلف رسومات ادا کیں، جن میں اونچی قربان گاہوں اور مخصوص مقامات پر عبادات شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے اس موقع پر سیاحوں کی سہولت کے لیے بمبوریت میں خصوصی کیمپنگ پاڈز فراہم کیے۔ اس کے علاوہ، ٹورازم پولیس نے فیسٹیول کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور سیاحوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی ڈیوٹی سر انجام دی۔

فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں وادی رمبور اور بمبوریت میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ رسومات ادا کی گئیں، جس سے علاقے کی ثقافت اور روایات کی جھلک دیکھنے کو ملی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button