خیبر پختونخواعوام کی آواز

جمرود، پانی کے تالاب میں ڈوب کر تین بچے جاں بحق

جمرود کے علاقے غنڈی ولی خیل میں پانی کے تالاب میں ڈوب کر تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 اور مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں بچوں کو تالاب سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے تینوں بچوں کی موت کی تصدیق کردی۔ جاں بحق ہونے والوں میں مدثر، عمر 7 سال، اریان، عمر 4 سال، اور سنبل، عمر 5 سال شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجینئر شارق ریاض خٹک نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہیں اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جمرود میں اکثر اوقات ڈوبنے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button