خیبر پختونخواعوام کی آواز

پشاور میں روٹی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کردیا گیا، 125 گرام وزنی روٹی کی نئی قیمت 20 روپے مقرر

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ 125 گرام وزنی روٹی کی نئی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے پہلے، 100 گرام کی روٹی 15 روپے اور 200 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کی جاتی تھی۔

مارکیٹ میں اکثر سنگل روٹی کی بجائے ڈبل روٹی فروخت کی جا رہی تھی۔ عوامی شکایات کے بعد، ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب 125 گرام وزنی روٹی فروخت کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button