افغانستانخیبر پختونخواعوام کی آواز

پاک-افغان سرحدی کشیدگی میں کمی،فلیگ میٹنگ کے بعد طورخم گیٹ دوبارہ کھول دیا گیا

ضلع خیبر میں طورخم سرحد پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ایف سی اور افغان فورسز کے حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

فلیگ میٹنگ میں ایف سی کی طرف سے 142 ونگ کمانڈر نے وفد کی قیادت کی، جبکہ افغان وفد کی قیادت بارڈر کمانڈر مولوی مبشر نے کی۔

میٹنگ میں متنازعہ سرحدی حدود میں افغان فورسز کی تعمیرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وفود نے فائر بندی پر رضامندی ظاہر کی اور اس مسئلے کو وزارت خارجہ کی سطح پر اٹھانے پر بھی اتفاق کیا۔

فلیگ میٹنگ دو گھنٹے تک جاری رہی، جس کے بعد طورخم گیٹ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سرحد پر افغان فورسز کی متنازعہ تعمیرات کے باعث کشیدگی پیدا ہوئی تھی، لیکن کامیاب مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، حالیہ پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button